زندگی کے میلے میں
خواہشوں کے ریلے میں
راستے پہ چلتے میں
بادلوں کو تکتے میں
چاند کے اجالے میں
تتلیوں کے ہالے میں
موسموں کی بارش میں
الفتوں میں رنجش میں
بے بسی کے عالم میں
بے دلی کے موسم میں
محفلوں میں کونے میں
ہنسنے اور رونے میں
رات کے اندھیرے میں
شام میں سویرے میں
دھڑکنوں کی الجھن میں
پت جھڑوں میں ساون میں
خامشی کی سرگم میں
ہر خوشی میں ہر غم میں
مجھ کو تیری یاد آئے
مجھ کو تیری یاد آئے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.