آداب آداب
تسلیمات تسلیمات
مزاج اقدس
فضل ربی ہے
نمازیں پڑھتے ہیں
فراغتوں سے ڈرتے ہیں
اللہ خیروبرکت دے
سنا ہے آپ نے نئی گاڑی
خرید لی
جی ہاں مرسڈیز ہے
اللہ کے فضل سے
گرین کارڈ ہولڈر بھی ہیں
مگر آپ کا وہ کمیونزم
آپ تو خاصے ریڈیکل تھے
شکر باریٔ تعالی کا
جس نے اندھیروں میں
روشنی دکھائی
اللہ بڑا بادشاہ ہے
لاس اینجلز کے پوش قبرستان میں
جگہ بک کرا دی ہے
آپ کا کیا ارادہ ہے
فتنہ و فساد سے
نجات ملی ہے نہ ملے گی
کیا آپ کو ویزا بھجوائیں
پیشکش کا شکریہ
مگر اپنے دیسی قبرستان جیسی
تازہ ہوائیں امریکہ میں کہاں
اور پھر اپنے یہاں بکنگ کی
بھی ضرورت نہیں
میں تو کہتا ہوں قبلہ
آپ بھی یہیں رک جائیں
عمر کی آخری کگار پر کھڑے ہیں
میں نہیں سمجھتا کہ بلاوا آنے میں
کوئی دیر ہوگی
قیل و قال سے کام نہ لیں
ایک دوسرے کا ہاتھ تھام لیں
قبرستان کی ہری بھری فضاؤں میں
خوب گزرے گی
جو مل بیٹھیں گے
دیوانے دو
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.