منافقوں کی بھیڑ ہے
بچے رہو سوال سے
سوال کے جواب سے بچے رہو
بچے رہو کہ بولنے کے کرب تم کو نئیں پتہ
سوال گر کرو گے تو زباں دراز اور بد زبان کہہ کے یہ پکاریں گے
جواب گر دیا انہیں تو بد تمیز اور بے لحاظ یہ بتائیں گے
تمہارے واسطے کوئی بھی راستہ کہیں نہیں
گر ایک سمت سے دباؤ تیز آندھیوں کا ہے
تو دوسری طرف سے شور آگ کی لوؤں کا ہے
تمہارے اک طرف دماغی بھیڑیے ہزار ہیں
تو دوسری طرف شکاریوں کے کانٹے دار تار ہیں
تمہارے واسطے کوئی بھی راستہ کہیں نہیں
یہ آندھیاں یہ آگ بھیڑیے شکاری کون ہیں
یہ سب تمہارے لوگ ہیں
میں اک زباں دراز بد زبان بد تمیز بے لحاظ بس یہ چاہتا ہوں
تم بچے رہو
ان آندھیوں کے آگ کے بھیڑیے شکاریوں کے ہر سوال سے
سوال کے جواب سے
یہ جو تمہارے آس پاس لوگ ہیں
منافقوں کی بھیڑ ہے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.