مونگ پھلی کی کیا ہے بات
ہی ہی دیکھو چھا گئی اب
سی سی سردی آ گئی اب
ملے گی اب پھر یہ سوغات
مونگ پھلی کی کیا ہے بات
بیٹھ کے دائیں بائیں سب
گپیں ماریں کھائیں سب
مزے کی گزرے ہر اک رات
مونگ پھلی کی کیا ہے بات
کھی کھی ہنستے جاؤ سب
بن جائے بی بی کوئی سبب
ایک سے نکلیں دانے سات
مونگ پھلی کی کیا ہے بات
ساری چٹ کر جائیں سبھی
ہنسی ہنسی میں پیار میں ہی
چل جائیں گھونسے مکے لات
مونگ پھلی کی کیا ہے بات
شرط لگا کے کھائیں پھر
کس کو بیٹھ دکھائیں پھر
کون ہے جیتا کس کو مات
مونگ پھلی کی کیا ہے بات
ہوں ہوں گال پھلاؤ نہ
ایسی شکل بناؤ نہ
دانے منہ میں ہیں چھ سات
مونگ پھلی کی کیا ہے بات
کھائیں سنائیں کہانی ایک
نونی بولا نانی ایک
نورنے چوہے کی بارات
مونگ پھلی کی کیا ہے بات
کھا جائیں ہم تو سیروں جی
بکھریں چھلکے ڈھیروں جی
سنیں جو امی کی صلوات
مونگ پھلی کی کیا ہے بات
کڑ کڑ کرتے جائیں سب
بیچ رضائی کھائیں سب
سرما کی ہر ٹھنڈی رات
مونگ پھلی کی کیا ہے بات
کھوں کھوں کرنا غلط بہت
کھا کے پانی پینا مت
باندھ لو پلے پھر یہ بات
مونگ پھلی کی کیا ہے بات
نشو و نما بھرپور کرے
کمزوری کو دور کرے
بیماری سے ملے نجات
مونگ پھلی کی کیا ہے بات
ملے یہ ہر جا کھاؤ تم
ہرجا اس کو پاؤ تم
ہنگو ٹھٹھا یا گجرات
مونگ پھلی کی کیا ہے بات
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.