نا شناسی
اچانک
راستے کے موڑ پر
وہ مل گیا تھا
نظر ملتے ہی مجھ سے
وہ ذرا سا مسکرایا تھا
تو کیا وہ مجھ سے واقف تھا
مگر میں تو اسے پہچان ہی پایا نہیں تھا
شناسا لگ رہا تھا
پر شناسا تو نہیں تھا
میں حیرت سے
اسے تکنے لگا تھا
بہت سوچا کہ آخر کون تھا وہ
وہ مجھ کو دیکھ کر کیوں مسکرایا تھا
میں گھنٹوں تک رہا اس فکر میں ڈوبا
یکایک میرے کانوں میں
کسی نے یہ کہا سرگوشیوں میں
ارے وہ خود تمہی تھے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.