Font by Mehr Nastaliq Web

aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair

jis ke hote hue hote the zamāne mere

رد کریں ڈاؤن لوڈ شعر

ننھی منی قوالی

رئیس فروغ

ننھی منی قوالی

رئیس فروغ

MORE BYرئیس فروغ

    ان کی بھی سنیں ان کی بھی سنیں چھوٹے جو ہوئے

    سنتے ہی رہیں کچھ بھی نہ کہیں چھوٹے جو ہوئے

    ہم پر کھلی ہوئی تو سبھی کی زبان ہے

    یہ مہربان ہے کبھی وہ مہربان ہے

    آئے کسی سے خوف کسی کا ادب کریں

    اپنی تو ہر طرح سے مصیبت میں جان ہے

    ددھیال میں پھوپی ہیں

    ننھیال میں خالہ ہیں

    یہ ان سے بھی بڑھ کر ہیں

    وہ ان سے بھی اعلیٰ ہیں

    یہ چیز لاؤ

    وہ چیز لاؤ

    بازار دن میں سو بار جاؤ

    کیا رات ہوتے

    کیا منہ اندھیرے

    شام اور سویرے

    پھیروں پہ پھیرے

    بیمار جو ہو جاؤ

    سسٹر کا کہا مانو

    اسکول میں جب تک ہو

    ٹیچر کا کہا مانو

    گھر میں جو رہو بھیا

    گھر بھر کا کہا مانو

    ستایا اپنے چھوٹوں کو اگر ہم نے بڑے ہو کر

    تو پھر وہ بھی کہیں گے گھر کے آنگن میں کھڑے ہو کر

    ان کی بھی سنیں ان کی بھی سنیں چھوٹے جو ہوئے

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Jashn-e-Rekhta | 8-9-10 December 2023 - Major Dhyan Chand National Stadium, Near India Gate - New Delhi

    GET YOUR PASS
    بولیے