فلک کے زاویے جب جب
نئی تشکیل پائیں گے
ستاروں کی تنک تابی
زمیں کو آنکھ بخشے گی
اڑیں گے خاکداں سے پھر
کئی ذرے خلاؤں میں
جو پوشیدہ ہیں فطرت کے
وہ سب اسرار کھولیں گے
زمیں کے جتنے منظر ہیں
ستاروں پر اتاریں گے
وہ لمحے کل جو آئیں گے
نیا سورج اگائیں گے
مأخذ:
خوشبو کے پر کھلے (Pg. 118)
- مصنف: نفیس تقی
-
- ناشر: نفیس تقی
- سن اشاعت: 2013
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.