نظم
اگر یہ تم ہو
تو وہ کون تھا جو
مرے ساتھ پچیس سال سے
شانہ بہ شانہ قدم سے قدم کو ملا کر
زندگی کے سفر پر
بڑے عزم سے
مرے ہاتھ میں ہاتھ دے کر چلا تھا
اور یہ وعدہ کیا تھا
کہ
وہ آخری سانس تک ساتھ دے گا مرا
تم نے دیکھا تو ہوگا اسے
تم ہی اب بتاؤ
اچانک وہ کب اور کہاں کھو گیا ہے
مجھے آخری سانس لینے کی خاطر ضرورت ہے اس کی
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.