اس کی کوشش تھی
میں اس سے
کچھ خواب خریدوں لیکن
انہیں خرید کر
میں کہاں رکھتا
میری ساری الماریاں
طاق صندوق
بھرے پڑے ہیں
خوف ہی خوف سے
جن میں سے ہر خوف
کبھی اک خواب تھا
جو میں نے
اس سے خریدا تھا
جس کی کوشش تھی
میں اس سے
کچھ خواب خرید لوں
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.