Font by Mehr Nastaliq Web

aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair

jis ke hote hue hote the zamāne mere

رد کریں ڈاؤن لوڈ شعر

پرندوں کی دنیا

امان ذخیروی

پرندوں کی دنیا

امان ذخیروی

MORE BYامان ذخیروی

    ہم اپنے دلوں کا تجسس مٹائیں

    پرندوں کی دنیا چلو دیکھ آئیں

    یہ چھوٹے بڑے پیارے پیارے پرندے

    دکھاتے ہیں کیسے نظارے پرندے

    اڑیں آسمانوں میں دن رات ہم بھی

    یہی دے رہے ہیں اشارے پرندے

    یوں دوری زمیں سے فلک کی مٹائیں

    پرندوں کی دنیا چلو دیکھ آئیں

    ہمیں دیکھنا ہے وہ رہتے ہیں کیسے

    کوئی بات دل کی وہ کہتے ہیں کیسے

    جو بیمار پڑتے ہیں جب بھی کبھی وہ

    غم و درد اس کا وہ سہتے ہیں کیسے

    اگر ہو سکے ان کے ہم کام آئیں

    پرندوں کی دنیا چلو دیکھ آئیں

    وہ اک ساتھ اڑنا وہ مل جل کے رہنا

    وہ پیڑوں پہ ان کا پھدکنا چہکنا

    نہ دھن کی تمنا نہ دولت کی خواہش

    نہ آپس میں ان کا کبھی بھی الجھنا

    وہاں سے یہی خوبیاں ڈھونڈ لائیں

    پرندوں کی دنیا چلو دیکھ آئیں

    زباں پر نہ گالی نہ شکوہ گلہ ہے

    یہ انداز ان کا بھی کتنا بھلا ہے

    خدا کی بڑائی ہے ہونٹوں پہ ان کے

    ازل سے ابھی تک یہی سلسلہ ہے

    سنیں اور نغمہ یہ ہم سب بھی گائیں

    پرندوں کی دنیا چلو دیکھ آئیں

    خدایا ہمیں بھی یہ خوبی عطا کر

    رہیں ہم بھی دل سے کدورت مٹا کر

    ہمیں بھی کسی سے نہ بغض و حسد ہو

    ان امراض کی تو ہمارے دوا کر

    تری نعمتوں کو نہ ہرگز بھلائیں

    پرندوں کی دنیا چلو دیکھ آئیں

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY
    بولیے