چھیڑ دے پی کا راگ پپیہے چھیڑ دے پی کا راگ
پپیہے چھیڑ دے پی کا راگ
جگ سے مکھڑا موڑ کے پیارے
جھوٹے بندھن توڑ کے پیارے
پریم سے ناتا جوڑ کے پیارے
سوئے جگا لے بھاگ پپیہے سوئے جگا لے بھاگ
چھیڑ دے پی کا راگ پپیہے چھیڑ دے پی کا راگ
پپیہے چھیڑ دے پی کا راگ
جگ میں مورکھ پیت نہیں ہے
ریت یہاں کی ریت نہیں ہے
کوئی کسی کا میت نہیں ہے
چھوڑ دے تو بھی لاگ پپیہے چھوڑ دے تو بھی لاگ
چھیڑ دے پی کا راگ پپیہے چھیڑ دے پی کا راگ
پپیہے چھیڑ دے پی کا راگ
کون سنے ہردے کی پکاریں
بہتی رہیں اشکوں کی دھاریں
آپ ہی ڈوبیں آپ سہاریں
دھرتی ہے کالا ناگ پپیہے دھرتی ہے کالا ناگ
چھیڑ دے پی کا راگ پپیہے چھیڑ دے پی کا راگ
پپیہے چھیڑ دے پی کا راگ
پریت کی آشا من کا سہارا
جیون ساگر سندر دھارا
سپنوں کی نیا روپ کنارا
لوک کپٹ سے بھاگ پپیہے لوک کپٹ سے بھاگ
چھیڑ دے پی کا راگ پپیہے چھیڑ دے پی کا راگ
پپیہے چھیڑ دے پی کا راگ
مأخذ:
ماہ پارے (Pg. 47)
-
مصنف:
صہبا لکھنوی
-
- ناشر: عتیق الرحمن ذکر الرحمن تاجران کتب، بھوپال
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.