وقت کی زنجیر تو کٹ نہیں سکتی مگر
کھول گھڑی دو گھڑی
قفل در ذات کا
آئینۂ ضبط کو سنگ تمنا سے توڑ
اور خوشی سے بہا دل میں رکا سیل درد
سوچ ذرا دیر کو
گوشت کے ملبوس میں پنجرہ ہیں یہ پسلیاں
جس کے عجب سحر میں
قید تری روح کا طائر خوش رنگ ہے
آنکھ اٹھا کر تو دیکھ
بازو کشادہ کیے وہ شجر شش جہت
کتنے زمانوں سے ہے صرف ترا منتظر
طائر خوش رنگ کی ہمرہئ شوق میں
پنجرے سمیت اڑ ذرا
حیرت و امکان کی وادئ نا محنتتم
لمحۂ لا کی طرف
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.