دامان گل قبائے صبا چہرۂ سحر
ہیں مستعار جس سے یہ سارے تصورات
وہ شخص میرے من کا مرے ذہن کا جمال
وہ شخص میری جان غزل جان فکر و فن
شعروں میں اس کے حسن کی تہہ داریوں کا عکس
ہر گوشۂ نگاہ دھنک رنگ اک جہاں
جیسے شفق فضائے سخن پر محیط ہو
جیسے کرن ابھرتے ہوئے ماہتاب کی
دامن میں حرف حرف ہے صہبا لئے ہوئے
خوشبو کا روشنی کا سراپا لئے ہوئے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.