Font by Mehr Nastaliq Web

aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair

jis ke hote hue hote the zamāne mere

رد کریں ڈاؤن لوڈ شعر

سوغات

نسیم سید

سوغات

نسیم سید

MORE BYنسیم سید

    جشن نو روز بھی ہے

    جشن بہاراں بھی ہے

    شب مہتاب بھی

    جشن مہ تاباں بھی ہے

    سنتے ہیں آج ہی

    جشن شہ خوباں بھی ہے

    آ اے دل بے تاب

    چلیں ہم بھی وہاں

    جشن کی رات ہے

    سوغات تو بٹتی ہوگی

    اپنے حصہ کی چلیں

    ہم بھی اٹھا لیں سوغات

    درد کی آخری سینے سے

    لگا لیں سوغات

    اور پھر یوں ہو کہ

    جب شام ڈھلے

    اس میں بھیگ کے

    گل مہر کی خوشبو پھیلے

    یاد کی چاندنی

    بے خواب دریچوں پہ گرے

    پھر اسی جشن کی یہ رات

    مرے کام آئے

    درد کی آخری سوغات

    مرے کام آئے

    آخری شب شب آخر ٹھہرے

    ضد پہ آیا ہوا یہ دل ٹھہرے

    توڑ دوں شیشہ جو ہستی کا بھی

    پھر جام آئے

    کام آئے تو وہ سوغات

    مرے کام آئے

    جشن کی رات ہے یوں نذر گزاری جائے

    ایک اک آرزو صدقے میں اتاری جائے

    مأخذ:

    آدھی گواہی (Pg. 103)

    • مصنف: نسیم سید
      • ناشر: ارتقا مطبوعات، کراچی
      • سن اشاعت: 1994

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Jashn-e-Rekhta | 8-9-10 December 2023 - Major Dhyan Chand National Stadium, Near India Gate - New Delhi

    GET YOUR PASS
    بولیے