سکون
آج یکایک
جب میں نے تیرا
تذکرہ کیا
اچانک چونک سا گیا
پھر
خاموش ہو گیا
ماضی کی ساری باتیں
یاد آنے لگیں
تیرا مسکرانا
تیرا شرمانا
نہ کسی بات کا
گلہ نہ شکوہ
سادگی سادگی
اور
بے انتہا پیار
پھر اچانک
مجھ سے بچھڑ جانا
تیری جھکی جھکی نگاہیں
آج بھی
جیسے مجھ سے کچھ کہتی ہیں
مگر زبان خاموش ہے
گویا
تیرا پیار میرے لیے
سرد ہو گیا
لیکن آج بھی
تیرا خیال
اچھا لگتا ہے
شاید
یہی میری زندگی کا
سکون ہے
مأخذ:
امید سحر (Pg. 118)
- مصنف: اسد احمد مجددی اسد
-
- ناشر: اسباق پبلی کیشنز، پونہ
- سن اشاعت: 2009
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.