Font by Mehr Nastaliq Web

aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair

jis ke hote hue hote the zamāne mere

رد کریں ڈاؤن لوڈ شعر

سن لو ایک کہانی بچو

جگن ناتھ آزاد

سن لو ایک کہانی بچو

جگن ناتھ آزاد

MORE BYجگن ناتھ آزاد

    سن لو ایک کہانی بچو سن لو ایک کہانی

    تین برس کی اک بچی ہے نام ہے جس کا پونم

    لیکن سب بچوں نے اس کا نام رکھا ہے رانی

    سن لو ایک کہانی بچو سن لو ایک کہانی

    اس کے سر کی ٹوپی لال ہے بوٹ ہیں اس کے کالے

    کوٹ ہے اس کا رنگ برنگا کرتا اس کا دھانی

    سن لو ایک کہانی بچو سن لو ایک کہانی

    بسکٹ کے دھوکے میں رانی کھا جاتی ہے روٹی

    دودھ کے دھوکے میں وہ اکثر پی جاتی ہے پانی

    سن لو ایک کہانی بچو سن لو ایک کہانی

    چھیڑتی ہے وہ ہر اک شے کو جو بھی سامنے آئے

    ریڈیو ہو یا ہیٹر ہو یا ہو وہ چینی دانی

    سن لو ایک کہانی بچو سن لو ایک کہانی

    ممی اس کو ڈانٹ پلائے یا دیدی دھمکائے

    کہتی ہے کہنا مانوں گی کرتی ہے من مانی

    سن لو ایک کہانی بچو سن لو ایک کہانی

    تب تک سوتی ہی نہیں ہرگز دیر ہو چاہے کتنی

    یہ ہر رات کو سن نہیں لیتی جب تک ایک کہانی

    سن لو ایک کہانی بچو سن لو ایک کہانی

    چوہے اور بلی کی لڑائی سوداگر اور بندر

    ننھے منے قصے اس کو سب ہی یاد زبانی

    سن لو ایک کہانی بچو سن لو ایک کہانی

    اک دن جھولا جھول رہی تھی اپنے گھر کے باہر

    ٹوٹ گئی جھولے کی رسی نیچے گر گئی رانی

    سن لو ایک کہانی بچو سن لو ایک کہانی

    گرتے ہی وہ زور سے روئی چیخی اور چلائی

    لت پت ہو گئی نیچے تھی کچھ کیچڑ اور کچھ پانی

    سن لو ایک کہانی بچو سن لو ایک کہانی

    روتی روتی گھر میں آئی سب نے ہنسی اڑائی

    کیچڑ میں سب ڈوب چکا تھا اس کا کرتا دھانی

    سن لو ایک کہانی بچو سن لو ایک کہانی

    پہلے تو بے چاری سمجھی ہمدردی کچھ ہوگی

    سب کا ہنسنا برا لگا تو زور سے روئی رانی

    سن لو ایک کہانی بچو سن لو ایک کہانی

    تھوڑی دیر میں سوکھ گئے سب اس کے گیلے کپڑے

    کپڑے جب سوکھے تو بھاگی پھر جھولے کو رانی

    سن لو ایک کہانی بچو سن لو ایک کہانی

    اب کے بچو غور سے تم جھولے کو دیکھتے رہنا

    پھر نہ کہیں جھولے سے کیچڑ میں گر جائے رانی

    اور سنائی ہے جو ہم نے تم کو ایک کہانی

    پھر یہ ہم کو ساری کی ساری نہ پڑے دہرانی

    سن لو ایک کہانی بچو سن لو ایک کہانی

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Jashn-e-Rekhta | 8-9-10 December 2023 - Major Dhyan Chand National Stadium, Near India Gate - New Delhi

    GET YOUR PASS
    بولیے