تعارف
میں ایک کورا کاغذ
جس پر ہر دو نسلوں نے اپنی کہانی لکھی
یا ایک درخت
جس کے سایہ میں بیٹھے لوگوں نے
اس کے پتوں کو نوچا
کبھی نہ سوچا
سایہ دینے والے کو بھی سایہ اچھا لگتا ہوگا
میں ایک کوئل
جو آواز کا جادو بانٹے
یا پھر بادل
جو بنا تفریق کئے برس جائے
یا پھر پاگل
جو کچھ نہ سمجھے
جس کے ذہن میں ایک خزانہ اور دل خالی
جس کا بدن ہے بوڑھا اور دل بچہ
جس کے پاس نہ دھن نہ دولت
نہ ہی ندامت
کیونکہ میں ہاتھ ہوں دینے والا
میں پھیلا ہاتھ نہیں ہوں
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.