قدیم دنیا کا پہلا قاتل
قابیل
ہمیشہ یاد رکھا جائے گا
سنا ہے
پہلی بار جب کوئی نیا کام کرتا ہے
تو وہ اسی کے نام سے ہمیشہ کے لئے
منسوب ہو جاتا ہے
تو پیار
پہلی بار محبت کس نے کی ہوگی
کیا آدم اور حوا نے
نہیں نہیں
وہ محبت نہیں
وہ تو خطا تھی
حدود سے تجاوز تھا
یا شاید تجسس
قدیم دنیا کے تاریخ دان
بتا کہ
پہلی بار محبت کس نے کی تھی
کوئی نام درج نہیں نا تاریخ میں
تاریخ ہمیشہ چن چن کر بری باتوں کا ہی رکارڈ کیوں رکھتی ہے
تاریخ کے صفحوں پر اتنے پھول نہیں جتنا لہو ہے
سو اب نئی تاریخ لکھی جائے
اور اس میں میرا نام درج کیا جائے
جس نے پہلی بار محبت کی
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.