Font by Mehr Nastaliq Web

aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair

jis ke hote hue hote the zamāne mere

رد کریں ڈاؤن لوڈ شعر

تقدیر بھارت

نوبہار صابر

تقدیر بھارت

نوبہار صابر

MORE BYنوبہار صابر

    بگڑ جاتی ہے کیوں بن بن کے ہر تدبیر بھارت کی

    بنا دے یا خدا بگڑی ہوئی تقدیر بھارت کی

    بھڑک اے آتش‌‌ غیرت اچھل اے جوش آزادی

    کہ اب ہم سے سہی جاتی نہیں تحقیر بھارت کی

    جفا کارو سنبھل جاؤ جلا کر خاک کر دے گی

    ہمارے دل سے اٹھ کر آہ پر تاثیر بھارت کی

    نحیف و زار پابند سلاسل بے زر و بے پر

    ہے کتنی جاں گداز و دل شکن تصویر بھارت کی

    مصیبت کی گھڑی ہے درد مندان وطن آؤ

    خبر لو زخم خوردہ غم زدہ دلگیر بھارت کی

    جو پروانوں کی صورت شمع آزادی پہ جلتے ہیں

    بڑھائیں گے زمانے میں وہی توقیر بھارت کی

    تڑپ ہو گر ہمارے دل میں صابرؔ بہر آزادی

    تو اک جھٹکے میں رکھ دیں توڑ کر زنجیر بھارت کی

    مأخذ:

    Jang-azadi aur shora-e-haryana (Pg. E-16 B18)

      • اشاعت: 1991
      • ناشر: کشمیری لال ذاکر
      • سن اشاعت: 1991

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Jashn-e-Rekhta | 8-9-10 December 2023 - Major Dhyan Chand National Stadium, Near India Gate - New Delhi

    GET YOUR PASS
    بولیے