تنہا تنہا گھوم رہے ہو ٹھیک تو ہو
کیا پھر مڈسن چھوڑ چکے ہو ٹھیک تو ہو
اس لڑکی کو چھوڑ دیا ہے ٹھیک کیا
کتنی سگریٹ پھونک رہے ہو ٹھیک تو ہو
کل شادی میں تم نئیں آئے خیر تو ہے
اپنوں کو بھی بھول گئے ہو ٹھیک تو ہو
ساری دنیا پوچھ رہی ہے بات کیا ہے
کتنا کتنا بول رہے ہو ٹھیک تو ہو
پٹری پر کل رات ملا اخبار پڑھا
کس کی بخشش مانگ رہے ہو ٹھیک تو ہو
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.