تری تصویر لے کر کیا کروں گی
مرا دل جیسے کوئی آئینہ ہے
ترا ہی عکس اس میں بس گیا ہے
تو ہر دھڑکن میں میری بولتا ہے
یہ سچ ہے تو ہی میرا ناخدا ہے
تجھے ملبوس اپنا مانتی ہوں
تجھے ہی دیکھ کر جیتی ہوں لیکن
تری تصویر لے کر کیا کروں گی
میں کب تیری بھلا پوجا کروں گی
ترے آگے کہاں سجدہ کروں گی
مرا معبود تو میرا خدا ہے
مأخذ:
نئی گھٹائیں اتر رہی ہیں (Pg. 82)
- مصنف: رفیعہ شبنم عابدی
-
- ناشر: قاسمی پرنٹرس، ممبئی
- سن اشاعت: 2010
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.