Font by Mehr Nastaliq Web

aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair

jis ke hote hue hote the zamāne mere

رد کریں ڈاؤن لوڈ شعر

تم

MORE BYقاسم رسا

    یقیناً زمانہ سے ممتاز ہو تم

    گل و لالہ نے تم سے سیکھیں ادائیں

    تمہیں دیکھ کر مسکرائیں فضائیں

    نسیم و صبا سب کی ہم راز ہو تم

    یقیناً زمانہ سے ممتاز ہو تم

    خدا نے تمہیں حسن و رعنائی بخشی

    بہاروں کی رنگیں دل آرائی بخشی

    دل آرائیوں کا حسیں ساز ہو تم

    یقیناً زمانہ سے ممتاز ہو تم

    بہر گام ہمدم ہو تم ہم نوا ہو

    مری رفعتوں میں تمہی جا بجا ہو

    تمہی میری مونس ہو دم ساز ہو تم

    یقیناً زمانہ سے ممتاز ہو تم

    مصیبت میں بھی مسکراتی رہی ہو

    مری ہمتوں کو بڑھاتی رہی ہو

    مری کامرانی کی غماز ہو تم

    یقیناً زمانہ سے ممتاز ہو تم

    تمہیں دیکھ کر غنچۂ دل کھلے ہیں

    تمہیں سے بہاروں کے بھی سلسلے ہیں

    چمن میں تبسم کا آغاز ہو تم

    یقیناً زمانہ سے ممتاز ہو تم

    سلامت رہیں جب تلک چاند تارے

    سلامت رہیں ناز و غمزہ تمہارے

    محبت کا چاہت کا اعجاز ہو تم

    یقیناً زمانہ سے ممتاز ہو تم

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Jashn-e-Rekhta | 8-9-10 December 2023 - Major Dhyan Chand National Stadium, Near India Gate - New Delhi

    GET YOUR PASS
    بولیے