Font by Mehr Nastaliq Web

aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair

jis ke hote hue hote the zamāne mere

رد کریں ڈاؤن لوڈ شعر

ٹوٹ بٹوٹ کے بھائی

صوفی تبسم

ٹوٹ بٹوٹ کے بھائی

صوفی تبسم

MORE BYصوفی تبسم

    ایک بڑا ہے اک چھوٹا ہے

    اک دبلا ہے اک موٹا ہے

    دو کہتے ہیں اس کو بھیا

    دو کہتے ہیں اس کو بھائی

    ٹوٹ بٹوٹ کی شامت آئی

    ٹوٹ بٹوٹ کے چار ہیں بھائی

    دو ہنستے ہیں دو روتے ہیں

    دو جاگیں تو دو سوتے ہیں

    ٹوٹ بٹوٹ کرے کیا بھائی

    ٹوٹ بٹوٹ کی شامت آئی

    ٹوٹ بٹوٹ کے چار ہیں بھائی

    لمبے لمبے بال ہیں ان کے

    گورے گورے گال ہیں ان کے

    آنکھیں ان کی کالی کالی

    صورت ان کی بھولی بھالی

    کوئی کہے یہ دو بہنیں ہیں

    کوئی کہے یہ دو ہیں بھائی

    ٹوٹ بٹوٹ کی شامت آئی

    ٹوٹ بٹوٹ کے چار ہیں بھائی

    ٹوٹ بٹوٹ کی نانی بولی

    خالہ اور ممانی بولی

    بولی امی پھوپھی تائی

    ہم سب کا ہے اک اک بھائی

    ٹوٹ بٹوٹ کی شامت آئی

    ٹوٹ بٹوٹ کے چار ہیں بھائی

    اک بھائی لنگوٹی پہنے

    دوسرا نکر چھوٹی پہنے

    تیسرا پہنے لمبا کرتا

    چوتھا پہنے سوٹ اور ٹائی

    ٹوٹ بٹوٹ کی شامت آئی

    ٹوٹ بٹوٹ کے چار ہیں بھائی

    اک کھاتا ہے حلوہ پوری

    اک کھاتا ہے گھی کچوری

    اک کھاتا ہے گرم پکوڑے

    اک کھاتا ہے برف ملائی

    ٹوٹ بٹوٹ کی شامت آئی

    ٹوٹ بٹوٹ کے چار ہیں بھائی

    بیٹھے ہوں تو شور مچائیں

    اٹھ بیٹھیں تو ناچیں گائیں

    بھوکے ہوں تو چیخیں ماریں

    پیٹ بھرے تو کریں لڑائی

    ٹوٹ بٹوٹ کی شامت آئی

    ٹوٹ بٹوٹ کے چار ہیں بھائی

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Jashn-e-Rekhta | 8-9-10 December 2023 - Major Dhyan Chand National Stadium, Near India Gate - New Delhi

    GET YOUR PASS
    بولیے