aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair

jis ke hote hue hote the zamāne mere

رد کریں ڈاؤن لوڈ شعر

ادے پور

MORE BYجے کرشن چودھری حبیب

    شہر مشہور زمانہ دیکھنے آیا ہوں میں

    راجدھانی تیری رعنا دیکھنے آیا ہوں میں

    کیا کہوں کیسے کہوں کیا دیکھنے آیا ہوں میں

    دیدنی ہر اک نظارہ دیکھنے آیا ہوں میں

    سر زمین پدمنی گہوارۂ پرتاپی بھیم

    رشک فردوس زمانہ دیکھنے آیا ہوں میں

    خوش نما جھیلوں میں لرزاں جن کا ہے عکس جمیل

    ان حسیں محلوں کا نقشہ دیکھنے آیا ہوں میں

    اب بھی باقی جس زمیں پر ہے گزشتہ عظمتیں

    وہ زمیں با چشم بینی دیکھنے آیا ہوں میں

    سرزمیں وہ جس میں تھیں عصمت سے ارزاں زندگی

    کر کے پتھر کا کلیجہ دیکھنے آیا ہوں میں

    جس کی خاطر پی گئے جام شہادت سورما

    راجپوتوں کا وہ کعبہ دیکھنے آیا ہوں میں

    جس سے باقی آج تک ہے آن راجستھان کی

    وہ جمال حسن آرا دیکھنے آیا ہوں میں

    سرزمیں رنگی ہے جن کی خوں سے ہلدی گھاٹ کی

    ان کی امیدوں کی دنیاں دیکھنے آیا ہوں میں

    اس کی مٹی میں ہوا میں آب میں کہسار میں

    شان خودداری کا جلوہ دیکھنے آیا ہوں میں

    تھی فضا مخمور جن سے اپنے بچپن کی حبیبؔ

    ان حسیں خوابوں کی دنیا دیکھنے آیا ہوں میں

    مأخذ:

    نغمۂ زندگی (Pg. 93)

    • مصنف: جے کرشن چودھری حبیب
      • ناشر: جے کرشن چودھری حبیب

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Jashn-e-Rekhta | 8-9-10 December 2023 - Major Dhyan Chand National Stadium, Near India Gate - New Delhi

    GET YOUR PASS
    بولیے