Font by Mehr Nastaliq Web

aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair

jis ke hote hue hote the zamāne mere

رد کریں ڈاؤن لوڈ شعر

افق در افق

شفیق فاطمہ شعریٰ

افق در افق

شفیق فاطمہ شعریٰ

MORE BYشفیق فاطمہ شعریٰ

    سمٹتے پھیلتے پیہم سلگتے اور دھندلاتے

    افق جب پے بہ پے ابھریں افق جب پے بہ پے ڈوبیں

    تو اپنا کام کیا ہے ناؤ اپنی کھیتے رہنا ہے

    افق محراب در محراب اپنے دوار پھیلائے

    تعاقب کے اشارے برق بن کر کوند جاتے ہیں

    بدل جاتی ہیں راہیں دوریاں بڑھتی ہی رہتی ہیں

    کبھی بے کارواں بے مشعل و شور جرس چلنا

    قیامت ہی سہی پھر بھی ہمیں چلنا ہی پڑتا ہے

    کہ چلنا ہے مقدر ساتھ رہنا اک عنایت ہے

    جسے بن مانگے دیتے اور لے لیتے ہیں بن پوچھے

    ذرا سی بات لیکن آبگینے ٹوٹ جاتے ہیں

    ذرا سی بات پہروں دل دکھاتی ہے ستاتی ہے

    تغافل گو بھلا لگتا ہے پھر بھی جی تو جلتا ہے

    ہوائے انتشار اک پل میں ترتیبیں زمانوں کی

    الٹ دیتی ہے کیسے اور قضا و قدر کے ہاتھوں

    یقیں کے جگمگاتے مسکراتے سورجوں سے پر

    افق گرد و غبار راہ بن کر ڈوب جاتے ہیں

    وہ دیکھو پو پھٹی اندھیارے جادوں کے شگافوں سے

    ہم اس کو مرحمت کا نام دیتے ہیں ہر اک شکوہ

    یہاں آ کر پشیماں ہونے والوں کو مناتا ہے

    الاؤں کے قریں بیٹھے ہوئے کتنی خنک شامیں

    گزر جاتی ہیں جیسے خواب گزرے دل تڑپتا ہے

    کہ شامیں شبوں میں اور شبیں اجلے سویروں کے

    تسلسل میں گندھی طول ابد عمر خضر پاتیں

    مگر یہ دائرہ در دائرہ سچائیاں توبہ

    ہمیشہ راہ میں آتی رہیں تنہائیاں دینے

    اگر ان کا لہو جم جائے اپنی آستینوں پر

    تو بجھ جائیں یہ شعلے جاوداں روشن الاؤں کے

    افق کے نقش اور اپنی شبیہیں سب ہی مٹ جائیں

    اثاثہ رہ گزاروں کا تھکن اول تھکن آخر

    نظارے چشم بینا میں جو آنسو بن کے رہتے ہیں

    کسک جن کی چھپائے سے نہیں چھپتی وہ سب کانٹے

    الاؤں کے قریں اکثر جنون خود نمائی میں

    کسی اک گیت میں اک داستاں میں ڈھلنے لگتے ہیں

    یہ غم کتنا غنیمت ہے یہ غم ہستی کی قیمت ہے

    کہ ہم اس کو سنانے اور سننے میں بہل جائیں

    افق کے اس طرف اور اس طرف بکھرا ہوا امکاں

    جسے ہم راہ کہتے تھے وہ اک سپنا تھا سودا تھا

    نوائے ناشنیدہ کے سویروں تک پہنچنے کا

    ابد آشام تنہائی کی وادی پار کرنے کا

    الاؤں کے قریں آنے کا اک پیارا بہانہ تھا

    وہ رقص نکہت گل تھا کہ گردش میں زمانہ تھا

    RECITATIONS

    عذرا نقوی

    عذرا نقوی,

    عذرا نقوی

    Ufuq-dar-Ufuq عذرا نقوی

    مأخذ:

    سلسلۂ مکالمات (Pg. 338)

    • مصنف: شفیق فاطمہ شعریٰ
      • ناشر: ایجو کیشنل پبلشنگ ہاؤس، نئی دہلی
      • سن اشاعت: 2006

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Jashn-e-Rekhta | 8-9-10 December 2023 - Major Dhyan Chand National Stadium, Near India Gate - New Delhi

    GET YOUR PASS
    بولیے