اسی موڑ پر آ کھڑی ہوتی ہے
بارہا زندگی
کوئی موسم کوئی رت یہاں کچھ نہیں
دور تک خاک اڑتی ہے
سناٹا ہے
وہ جو اس موڑ پر ہم نے اک دن کیا
چاہ کر بھی بھلا نہ سکے آج تک
جھوٹ سچ خیر شر بد بھلا کیا تھا وہ
تم ملو جو کبھی
بیٹھ کے طے کریں
بس ذرا سوچ لیں
تم بھی آتے ہو اکثر یہاں
سنتا ہوں
مأخذ:
پل پر شام (Pg. 59)
- مصنف: اکھلیش چندر پانڈے
-
- ناشر: کامنی پانڈے
- سن اشاعت: 1998
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.