Font by Mehr Nastaliq Web

aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair

jis ke hote hue hote the zamāne mere

رد کریں ڈاؤن لوڈ شعر

ذاتیات

MORE BYخلیل الرحمن اعظمی

    جو مجھ پہ بیتی ہے

    اس کی تفصیل میں کسی سے نہ کہہ سکوں گا

    جو دکھ اٹھائے ہیں

    جن گناہوں کا بوجھ سینے میں لے کے پھرتا ہوں

    ان کو کہنے کا مجھ میں یارا نہیں ہے

    میں دوسروں کی لکھی ہوئی کتابوں میں

    داستاں اپنی ڈھونڈھتا ہوں

    جہاں جہاں سرگزشت میری ہے

    ایسی سطروں کو میں مٹاتا ہوں

    روشنائی سے کاٹ دیتا ہوں

    مجھ کو لگتا ہے لوگ ان کو اگر پڑھیں گے

    تو راہ چلتے میں ٹوک کر مجھ سے جانے کیا پوچھنے لگیں گے

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY
    بولیے