Font by Mehr Nastaliq Web

aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair

jis ke hote hue hote the zamāne mere

رد کریں ڈاؤن لوڈ شعر

زخم

MORE BYصلاح الدین نیر

    میں تم سے کچھ نہ چھپاؤں گا اور ہے بھی کون

    جسے میں جان سے بڑھ کر عزیز رکھتا ہوں

    تمہیں دکھاؤں گا میں زندگی کا ایک ایک زخم

    میں تم سے کچھ نہ چھپاؤں گا وقت آنے دو

    بہت سے زخم دئے ہیں مجھے زمانے نے

    میں تم سے کچھ نہ چھپاؤں گا وقت آنے دو

    یہ زخم اپنے ہی لوگوں کے ہیں عطا کردہ

    یہ ان کے زخم ہیں جو عمر بھر کے ساتھی ہیں

    یہ ان کے زخم ہیں جو اپنی آرزو کے لئے

    مری امنگوں کے ہر پھول کو مسل ڈالا

    یہ ان کے زخم ہیں جو اپنی تشنگی کے لئے

    مرے لبوں کو سلگتا ہوا ہی چھوڑ دیا

    یہ ان کے زخم ہیں جو اپنی روشنی کے لئے

    مرے چراغوں کو بے وقت ہی بجھا ڈالا

    یہ ان کے زخم ہیں جو میری بھیگی پلکوں سے

    بہت سے پھول چنے دامن خوشی کے لئے

    یہ ان کے زخم ہیں جو مجھ کو راہ دکھلا کر

    تمام عمر بھٹکنے کے واسطے چھوڑا

    یہ ان کے زخم ہیں جو میرا نام لے لے کر

    ہمیشہ میری محبت کا گیت گاتے رہے

    مری وفاؤں کا یوں بھی مذاق اڑاتے رہے

    مأخذ :

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Jashn-e-Rekhta | 8-9-10 December 2023 - Major Dhyan Chand National Stadium, Near India Gate - New Delhi

    GET YOUR PASS
    بولیے