آنن کھرما ہندوستان کی معروف بایولوجیکل سپلیمنٹس کمپنی ویل ورسڈ کے سی ای او ہیں۔ امرتسر میں پیدا ہوئے، ’آنن‘ تخلص رکھتے ہیں اور اردو، ہندی میں شاعری کرتے ہیں۔ وہ ثقافتی پلیٹ فارم ’شامِ محفل‘ کے بانی بھی ہیں، جس کے ذریعے شعری نشستوں اور فن و ادب سے متعلق مکالموں کا اہتمام کرتے ہیں۔ انہوں نے آگرہ گھرانے کے پنڈت یشپال اور مرادآباد-سینیا گھرانے کے استاد صابری خان سے ہندوستانی کلاسیکی موسیقی کی تربیت حاصل کی ہے۔