ابرار ابہام، اصل نام محمد ابرار، ضلع ایبٹ آباد کے گاؤں لکھالہ میں پیدا ہوئے۔ ابتدائی تعلیم وہیں حاصل کی اور گورنمنٹ کالج حویلیاں سے ریاضی میں ماسٹرز کیا۔ شاعری کا آغاز کالج کے زمانے میں ہوا اور معروف شاعر ڈاکٹر کاشف بٹ کی رہنمائی میں فنی نکھار ملا۔ ابرار ابہام کی شاعری میں فکری گہرائی، دلی جذبہ اور سادہ مگر پراثر اسلوب جھلکتا ہے۔