Font by Mehr Nastaliq Web

aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair

jis ke hote hue hote the zamāne mere

رد کریں ڈاؤن لوڈ شعر
Aftab Ahmad's Photo'

آفتاب احمد

آفتاب احمد کا تعارف

آفتاب احمد کا تعلق شاہجہاں پور، اتر پردیش سے ہے۔ ان کی ابتدائی تعلیم اسلامیہ انٹر کالج شاہجہاں پور سے ہوئ اور اعلی تعلیم کے حصول کے لیے انہوں نے علی گڑھ مسلم یونیورسٹی، علی گڑھ کا رخ کیا جہاں سے انگریزی ادب میں بیچلرز کی ڈگری حاصل کی- فی الحال اسی ادارے سے انگریزی ادب میں ماسٹرز کر رہے ہیں-

اپنے علمی سفر کے ساتھ ساتھ وہ ادبی اور ثقافتی سرگرمیوں میں بھی بڑھ چڑھ کر حصہ لیتے رہے ہیں۔  "محسن" (سالانہ ہال میگزین، ایم ایم ہال، اے. ایم. یو.) کے ایڈیٹر اور "علی گڑھ میگزین" کے ایڈیٹوریل بورڈ کے ممبر کی حیثیت سے اپنی خدمات انجام دے چکے ہیں۔ 

وہ ایک نوجوان شاعر اور مترجم ہیں جو اردو اور ہندی دونوں زبانوں میں لکھتے ہیں، ان کا کام ہندوی پر بھی شائع ہو چکا ہے۔ آفتاب احمد کی شاعری روزمرہ کی زندگی، فلسفہ، عشق، معاصر مسائل، کے ساتھ ساتھ سائنسی اور ریاضیاتی خیالات کو بیان کرتی ہے۔ 

آفتاب احمد نے ترجمہ نگاری کا سفر گریجویشن میں "انڈین لٹریچر ان ٹرانسلیشن" کو پڑھنے کے دوران شروع کیا۔ انہوں نے مہادیوی ورما کے "گلو" کا مطالعہ کیا اور اس کا ہندی سے اردو ترجمہ کیا جو یو.جی.سی. کیئر لسٹ میگزین "نیا دور" میں شائع ہوا۔ ان کے تراجم میں فلسطینی صحافی اور مصنف اکرم ہنیہ کی "ابو قاسم کی ہڑتال" کے ساتھ ساتھ پروفیسر جی. سری. نواس راؤ کی "پین پال" اور غضنفر کی "سانڈ" جیسے ہندوستانی مصنفین کی کہانیاں شامل ہیں۔

موضوعات

Recitation

بولیے