ڈاکٹر شبیر احمد ڈار، تخلص احمد رئیس، 4 مارچ 1994ء کو جموں و کشمیر (ہندوستان) کے ضلع بانڈی پورہ کے قصبہ حاجن، سوناواری میں پیدا ہوئے۔ انہوں نے حیدرآباد سینٹرل یونیورسٹی سے ایم فل اور پی ایچ ڈی کی ڈگریاں حاصل کیں۔ احمد رئیس بنیادی طور پر غزل کے شاعر ہیں، تاہم انہوں نے رباعی اور دوہا کی اصناف میں بھی طبع آزمائی کی ہے۔