Font by Mehr Nastaliq Web

aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair

jis ke hote hue hote the zamāne mere

رد کریں ڈاؤن لوڈ شعر

احمر فاروقی کا تعارف

پیدائش :شکاگو, الینائس

محمد اسماعیل احمر، جو احمر فاروقی قلمی نام سے معروف ہیں، 1995 میں جام پور میں پیدا ہوئے۔ ابتدائی تعلیم اپنے آبائی شہر ہی سے حاصل کی، اس کے بعد بہاؤالدین زکریا یونیورسٹی ملتان سے بطور پرائیویٹ بی۔اے مکمل کیا اور گورنمنٹ کالج یونیورسٹی فیصل آباد سے اردو میں ایم اے کی ڈگری حاصل کی۔ اس وقت ملازمت کے سلسلے میں ڈیرہ غازی خان میں مقیم ہیں، جہاں بطور اردو ٹیچر اپنی خدمات انجام دے رہے ہیں، اور ساتھ ہی غازی یونیورسٹی ڈیرہ غازی خان سے اردو میں ایم فل کر رہے ہیں۔

احمر فاروقی نئی نسل کے نمایاں اور نمائندہ شعرا میں شمار ہوتے ہیں۔ ان کی شاعری میں فکری تنوع، تازگی اور عصری شعور کی جھلک نمایاں ہے۔ وہ ایک پختہ کار اور توانا لہجے کے شاعر ہیں، جن کا اسلوب جدید احساسات کو مؤثر انداز میں پیش کرتا ہے۔ زمانۂ طالب علمی سے ہی ادبی سرگرمیوں میں سرگرم رہے اور گورنمنٹ کالج یونیورسٹی فیصل آباد کی ادبی تنظیم "رائٹرز کلب" کے بانی اور پہلے صدر ہونے کا اعزاز حاصل کیا۔ مزید برآں، غازی یونیورسٹی ڈیرہ غازی خان کے شعبۂ اردو کی ادبی تنظیم "لکھاری ادبی فورم" کے پہلے منتظم بھی رہے ہیں۔

موضوعات

Recitation

بولیے