Font by Mehr Nastaliq Web

aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair

jis ke hote hue hote the zamāne mere

رد کریں ڈاؤن لوڈ شعر
Ajay Negi's Photo'

اجے نیگی

1998 | ہریانہ, انڈیا

اجے نیگی کے اشعار

لوگ کوئی اور ہی مطلب نکالیں دوستی کا

آپ پہلو سے مرے تھوڑا سا ہٹ کے بیٹھا کیجے

چائے پیتے اور باتیں کرتے لیکن

تم یہاں آئے ہو غصہ ساتھ لے کر

زندگی اچھی بہت ہے

آج پھر سے جھوٹ بولا

اسی دشت میں ہم کبھی کھوئے تھے

اسی دشت کے رہنما بن گئے

شام جلدی سے گزر جائے گی تو ہم

اس اداسی کو دبا دیں گے کہیں پر

چشم و لب و رخسار پر بوسے دئے

ہم نے ذرا سی دیر میں کیا کیا کیا

آسماں کا ہم خسارا کیسے کرتے

اس ستارے کو شرارہ کیسے کرتے

دیکھنے حالت مری سب آئے ہیں

ایک بس اس سنگ دل کو چھوڑ کر

Recitation

بولیے