انور شمیم کا تعارف
انور شمیم جدید نظم کی ایک بہت توانا اور منفرد آواز ہیں۔ بی ایس سی تک تعلیم حاصل کی۔ اگست 2001 سے مشہورادبی رسالے ’’کسوٹی جدید‘‘ کے مدیر ہیں۔ تین کتابیں شائع ہوچکی ہیں:غزلوں کا مجموعہ ’’زھرباد‘‘ 2007۔ نظموں کا مجموعہ ’’بہت کٹھن ہے ڈگر پنگھٹ کی‘‘ 2015 اور نظموں کا مجموعہ ’’ابھی سیّارگاں روشن رہیں گے‘‘ 2020۔