عاقب حیدر 17 دسمبر 1998 کو پورہ معروف، ضلع مئو (اترپردیش) میں پیدا ہوئے۔ انہوں نے لکھنؤ یونیورسٹی سے اردو ادب میں ایم اے کی تعلیم حاصل کی ہے۔ عاقب حیدر کو بچپن ہی سے اردو زبان و ادب سے گہری دلچسپی رہی، یہی شغف آگے چل کر ان کے شعری سفر کا محرک بنا۔ اصنافِ سخن میں غزل ان کی پسندیدہ صنف ہے اور ان کی طبع آزمائی کا بنیادی میدان بھی غزل ہی رہا ہے۔ انہوں نے 2019-20 میں باقاعدہ طور پر شعر گوئی کا آغاز کیا، جو تاحال جاری ہے۔