ارشد ہمراز کا تعارف
ارشد ہمراز (اصلی نام: محمد ارشد) 3 جولائی 1994 کو ضلع ارریہ، ریاست بہار میں پیدا ہوئے۔ ان کا تعلق ایک علمی و ادبی پس منظر سے ہے۔ ابتدائی تعلیم آبائی وطن میں حاصل کرنے کے بعد اعلیٰ تعلیم کے لیے علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کا انتخاب کیا، جہاں سے انہوں نے 2016 میں انٹرمیڈیٹ، 2019 میں بی اے اور 2021 میں اردو ادب میں ایم اے کی ڈگری امتیازی نمبرات کے ساتھ حاصل کی۔ اس وقت وہ مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی، حیدرآباد میں بحیثیت ریسرچ اسکالر اردو ادب میں تحقیق کر رہے ہیں۔