Font by Mehr Nastaliq Web

aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair

jis ke hote hue hote the zamāne mere

رد کریں ڈاؤن لوڈ شعر
noImage

اشکر فاروقی

1975 | پنجاب, پاکستان

اشکر فاروقی کا تعارف

تخلص : 'اشکر فاروقی'

اصلی نام : عبدالقیوم قریشی

پیدائش : 28 Jul 1975 | پنجاب

عبدالقیوم قریشی، جو ادبی دنیا میں اشکر فاروقی کے نام سے جانے جاتے ہیں، 28 جولائی 1975 کو جام پور (پنجاب) کی محمدیہ کالونی میں پیدا ہوئے۔ ان کے والد ماسٹر محمد حنیف قریشی تھے۔ ابتدائی تعلیم جام پور ہی سے حاصل کی، گورنمنٹ ماڈل ہائی اسکول جام پور سے میٹرک (سائنس) فرسٹ ڈویژن میں پاس کیا، اس کے بعدگورنمنٹ ڈگری کالج جام پور سے انٹرمیڈیٹ بھی امتیازی نمبروں سے مکمل کیا۔ 1996 میں بہاء الدین زکریا یونیورسٹی ملتان سے بطور پرائیویٹ امیدوار بی اے فرسٹ ڈویژن میں کیا۔
انہوں نے علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی اسلام آباد سے فاصلاتی نظام کے تحت ایس ٹی (سرٹیفیکیٹ آف ٹیچنگ) حاصل کیا اور محکمہ تعلیم پنجاب میں بطور ای ایس ٹی اپنی پیشہ ورانہ زندگی کا آغاز کیا۔ 2002 میں ایم اے اردو (پرائیویٹ) بہاء الدین زکریا یونیورسٹی ملتان سے مکمل کیا، جبکہ گورنمنٹ کالج یونیورسٹی لاہور میں ایم فل اردو کے کورس ورک (2003–2004) میں پہلی پوزیشن حاصل کی، تاہم یہ ڈگری مکمل نہ کر سکے۔ اس کے بعد انٹرنیشنل اسلامک یونیورسٹی اسلام آباد سے 2014 میں ایم فل اردو مکمل کیا، جس کا مقالہ ’’علی عباس جلال پوری: مطالعۂ ادب کی جہات اور تجزیہ‘‘ کے موضوع پر تھا۔
2005 میں پنجاب پبلک سروس کمیشن کے ذریعے بطور لیکچرر اردو منتخب ہوئے اور تدریسی خدمات انجام دیتے رہے۔ 2020 میں اسسٹنٹ پروفیسر کے عہدے پر فائز ہوئے اور تاحال گورنمنٹ کالج بوائز جام پور میں تدریسی فرائض سرانجام دے رہے ہیں۔
اشکر فاروقی بنیادی طور پر نظم کے شاعر ہیں۔ ان کا شعری مجموعہ ’’ہرمجدون کا نوحہ گر‘‘ 2007 میں اسلوب پبلشرز اسلام آباد سے شائع ہوا، جسے ادبی حلقوں میں قدر کی نگاہ سے دیکھا گیا۔

موضوعات

Recitation

بولیے