aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair

jis ke hote hue hote the zamāne mere

رد کریں ڈاؤن لوڈ شعر
Azar Tamanna's Photo'

آذر تمنا

1954 - 2014 | اسلام آباد, پاکستان

آذر تمنا کا تعارف

پیدائش : 09 Jan 1954 | لاہور, پنجاب

وفات : 01 Mar 2014

رشتہ داروں : یشب تمنا (بھائی)

ڈاکٹر آذر تمنا 9 جنوری 1954 ء کو لاہور میں پیدا ہوئے تھے ۔ ان کے والد جناب فضل الٰہی تمنا بھی خوش گو شاعر تھے اور ان کے چھوٹے بھائی یشب تمنا بھی نئی نسل کے ممتاز شعرا میں شمار ہوتے ہیں۔ ڈاکٹر آذر تمنا نے اپنی عملی زندگی کا آغاز ستر کی دہائی میں لاہور سے کیا۔ وہ مختلف اخبارات سے بھی وابستہ رہے۔

انہوں نے سید قاسم محمود کے ادارے 'شاہکار' سے شائع ہونے والے کئی علمی سلسلوں کی ادارت بھی کی۔ اسی کی دہائی میں انھوں نے کچھ وقت کراچی میں بھی گزارا، پھر وہ اسلام آباد منتقل ہو گئے۔ نوے کی دہائی میں وہ آسٹریلیا چلے گئے تھے جہاں انہوں نے بین الاقوامی تعلقات میں پی ایچ ڈی کی سند حاصل کی۔ گزشتہ چند برس سے وہ اسلام آباد میں مقیم تھے اور سینٹر فار سیکیورٹی اینڈ پیس اسٹڈیز اسلام آباد سے بطور صدر منسلک تھے۔

یکم مارچ 2014 ء کو انہیں دل کا دورہ پڑا جس میں وہ جانبر نہ ہو سکے۔ انہیں اسلام آباد میں سپرد خاک کیا گیا۔

موضوعات

Recitation

Jashn-e-Rekhta | 8-9-10 December 2023 - Major Dhyan Chand National Stadium, Near India Gate - New Delhi

GET YOUR PASS
بولیے