Font by Mehr Nastaliq Web

aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair

jis ke hote hue hote the zamāne mere

رد کریں ڈاؤن لوڈ شعر
Azeez Bharti's Photo'

عزیز بھارتی

1939 - 1998 | حیدر آباد, انڈیا

شاعر، مدرس اور ادبی محفلوں کے سرگرم روحِ رواں کے طور پر اردو دنیا میں معروف

شاعر، مدرس اور ادبی محفلوں کے سرگرم روحِ رواں کے طور پر اردو دنیا میں معروف

عزیز بھارتی کا تعارف

تخلص : 'عزیز'

اصلی نام : سید عزیزالحسنین

پیدائش : 08 May 1939 | محبوب نگر, تلنگانہ

وفات : 27 May 1998

عزیز بھارتی کا اصلی نام سید عزیز الحسنین تھا۔ اردو ادب میں وہ عزیز بھارتی کے نام سے معروف ہیں۔ ان کے والد کا نام سید نور الحسنین تھا۔  عزیز بھارتی کی ولادت 08 مئی 1939ء کو گدوال، محبوب نگر، اتلنگانہ میں ہوئی تھی۔ درس و تدریس کے پیشہ سے وابستہ تھے۔ مرکزِ ادب حیدرآباد کے زیرِ اہتمام تقریباً 25 برسوں تک مشاعروں، مذاکروں نیز ثقافتی و تہذیبی محفلوں کا انعقاد کیا کرتے تھے۔ تین ادبی و علمی انجمنوں (مرکزِ ادب حیدر آباد، اقلیمِ ادب، حیدرآباد اور مکتبہ شاداب ریڈ ہلز) سے بھی وابستہ رہے۔ عزیز بھارتی کے تین شعری مجموعہ بنام ”لمحہ لمحہ“ 1978، ”چشمِ معتبر“ 1992ء اور ”لہجے کا سفر“1999ء منظرِ عام پر آئے۔ 

معروف شاعر و مدیر شفیع اقبال کے مطابق ”حیدرآباد کے نمائندہ شعرا کے حاشیہ سے ایک ایسا نام بھی ابھرتا ہے جو پچھلی صدی کے آخری تین دہوں میں حیدرآباد کی شعری محفلوں میں اپنی انفرادیت کا احساس دلانے کا ہنر رکھتا تھا ۔ صرف شہر ہی نہیں بلکہ ریاست آندھرا پردیش و مہاراشٹرا کے مخصوص مشاعروں میں ناظمین کی جانب سے بطور خاص مدعو بھی کیا جاتا تھا ۔ صرف تیس سال کے عرصہ میں عزیز بھارتی نے شاعری کی ابتداء کرتے ہوئے زود گوئی سے متاثر کن شاعری بھی کی اور قاری و سامعین کے ذہنوں میں اپنے فن اور شخصیت کی اساس پر ایسی جگہ بنائی کہ اکثر شعراء نصف صدی سے زائد عرصے سے شعر کہتے ہوئے بھی اس مقام تک نہیں پہنچ سکے۔“
عزیز بھارتی کا انتقال 27 مئی 1998 کو ہوا۔

موضوعات

Recitation

بولیے