اظہر کمال خان 27 مئی1972 کو محلہ میر باز خان پاک پتن میں کمال خان کے گھر پیدا ہوئے۔ پیشے کے لحاظ سے ہومیو ڈاکٹر ہیں۔شہرِ فرید میں ہومیوپیتھک طریقہِ علاج کے ذریعے انسانیت کی خدمت کا فریضہ انجام دے رہے ہیں۔ انھوں نے 1986 میں شاعری کا آغاز کیا اور 1988 میں بورے والا کے معروف شاعر کاشف سجاد کے شاگرد ہوئے۔ پاک پتن میں ادبی تنظیم "ادب قبیلہ" کے بانی اور صدربھی ہیں۔ جس کی ادبی سرگرمیاں آج تک جاری ہیں۔ آپ کا شعری مجموعہ "مِری آنکھ میں بڑے خواب ہیں" اشاعت کے مراحل میں ہے۔