بابا مقدم کے افسانے
بارش اور آنسو
سرما کی شام تھی۔ بندرگاہ پہلوی کے کہر آلود اور اداس ساحل پر میں اور محمود چہل قدمی کر رہے تھے۔ ساحل پر میں تھا اور وہ، اور موجوں کا شور اور پرندوں کی آوازیں جو دور سمندر کی سطح سے ملے ملے، پر مارتے چلے جا رہے تھے۔ آگے بڑھ کر سمندر تاریک ہو گیا تھا