Font by Mehr Nastaliq Web

aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair

jis ke hote hue hote the zamāne mere

رد کریں ڈاؤن لوڈ شعر
Balraj Komal's Photo'

بلراج کومل

1928 - 2013 | دلی, انڈیا

ممتاز جدید شاعر اور افسانہ نگار، ہندوستان میں جدید اردو نظم کے فرو غ کے لئے اہم خدمات انجام دیں۔

ممتاز جدید شاعر اور افسانہ نگار، ہندوستان میں جدید اردو نظم کے فرو غ کے لئے اہم خدمات انجام دیں۔

بلراج کومل کا تعارف

تخلص : 'بلراج'

اصلی نام : بلراج کومل

پیدائش : 25 Sep 1928 | سیالکوٹ, پنجاب

وفات : 25 Nov 2013 | دلی, انڈیا

Awards : ساہتیہ اکادمی ایوارڈ(1985)

اردو شعر و ادب کی معروف شخصیت ، ادیب ، شاعر ، نقاد اور افسانہ نگار 
آنجہانی بلراج کومل ٢٥؍ستمبر١٩٢٨ء کو سیالکوٹ (پاکستان) میں پیدا ہوئے- تقسیمِ وطن کے بعد انہوں نے دہلی کو اپنی رہائش گاہ بنایا اور اپنے علم ، محنت ، سچی لگن ، انکساری اور نرم گفتاری کے باعث لوگوں کے دلوں میں اپنی جگہ بنائی۔-بلراج کومل کا ادبی سفر تقسیمِ وطن کے ناگفتہ بہ حالات میں شروع ہوا۔ اردو ادب کے تئیں ان کے سنجیدہ رویہ کی وجہ سے ہی ان کا شمار صف اول کے ادیبوں میں ہوتا تھا۔ بلراج کومل کو ہندوستان کی سب سے اعلیٰ اور موقر ادبی تنظیم ساہتیہ اکادمی نے ان کے شعری مجموعے "پرندوں بھرا آسمان" کو 1985 میں ایوارڈ سے نوازا تھا۔ ٢٠١١ء میں انہیں حکومت ہند کی جانب سے پدم شری کا خطاب بھی ملا تھا۔ان کی تصنیفات میں میری نظمیں ، رشتہِ دل ، اگلا ورق ، آنکھیں اور پاؤں (کہانیوں کا مجموعہ) اور ادب کی تلاش (تنقید) شامل ہیں-
وہ ایک معروف مترجم بھی تھے۔ انہوں نے انگریزی ، ہندی ، اردو اور پنجابی کی تخلیقات ایک دوسری زبانوں میں منتقل کیے ہیں۔
بلراج کومل ٢٦؍نومبر ٢٠١٣ء کو مختصر علالت کے بعد انتقال کر گئے۔ 

Recitation

Jashn-e-Rekhta | 8-9-10 December 2023 - Major Dhyan Chand National Stadium, Near India Gate - New Delhi

GET YOUR PASS
بولیے