بشیر درانی جگر مرادآبادی کے شاگردوں میں سے تھے۔ ان کی پیدائش 1902 کو جہانگیر آباد ضلع بلند شہر میں ہوئی ۔ بشیر کے والد فیاض درانی جہانگیر آباد سے ترک سکونت کرکے مرادآباد آگئے تھے ۔ مراد آباد کے شعروادب کے ماحول میں ہی بشیر کی پرورش ہوئی۔ تقسیم کے بعد بشیر ہجرت کرکے پاکستان چلے گئے۔
بشیر کے شعری مجموعے ’جذب وگریز‘ اور ’نادرات‘ کے نام سے شائع ہوئے۔