باسط پتافی کا تعارف
تخلص : 'باسط'
پیدائش : 17 Dec 1998 | سندھ
باسط پتافی17 دسمبر 1998 کو کشمور، سندھ، پاکستان میں پیدا ہوئے۔ باسط پتافی نئی نسل کے ابھرتے ہوئے شاعر ہیں جو بنیادی طور پر جدید غزل سے وابستہ ہیں، تاہم آزاد نظم میں بھی اظہارِ خیال کرتے ہیں۔
انہوں نے اپنی ابتدائی تعلیم اپنے آبائی شہر کشمور سے حاصل کی اور اس کے بعد کیڈٹ کالج لاڑکانہ میں زیرِ تعلیم رہے۔ فکری و ذہنی انقلاب نے انہیں دینی تعلیم کی طرف مائل کیا، چنانچہ وہ اس وقت نجف اشرف، عراق (شارع شیخ طوسی) میں مقیم ہو کر دینی علوم کی تحصیل میں مصروف ہیں۔
اردو ادب میں شاعری اور فکشن کے ساتھ ساتھ تنقید سے بھی گہرا شغف رکھتے ہیں اور مختلف ادبی موضوعات پر متعدد مضامین تحریر کر چکے ہیں۔ عربی شاعری پر ان کی خاص نظر ہے اور وہ اس حوالے سے توضیحی و تفہیمی نوعیت کی تحریریں اور ویڈیوز بھی پیش کرتے رہتے ہیں۔