Font by Mehr Nastaliq Web

aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair

jis ke hote hue hote the zamāne mere

رد کریں ڈاؤن لوڈ شعر
Danish Noorpuri's Photo'

دانشؔ نورپوری

1969 | بجنور, انڈیا

دانشؔ نورپوری کا تعارف

اصلی نام : عبدالغفار صدیقی

پیدائش : 01 Jan 1969 | بجنور, اتر پردیش

عبدالغفار صدیقی، تخلص دانشؔ نورپوری، اردو کے سنجیدہ نثر نگار اور صاحبِ طرز شاعر ہیں۔ وہ یکم جنوری 1969 کو موضع تیبڑی، ضلع بجنور (یوپی)  میں پیدا ہوئے۔ دینی و عصری تعلیم حاصل کرنے کے بعد اردو میں ایم اے کیا۔ مضمون نگاری ان کا بنیادی حوالہ ہے، تاہم شاعری میں بھی وہ منفرد لب و لہجہ رکھتے ہیں۔
ان کی نمایاں تصانیف میں نعتیہ مجموعہ ”نورِ حرا“ (2015)، شادی کے موقع پر تحریر کردہ کتابچہ ”دانش نامہ“ (2022)، اور غزلوں کا مجموعہ ”حسرتوں کی دنیا“ (2024) شامل ہیں۔
انہیں ادبی و علمی خدمات پر متعدد اعزازات سے نوازا گیا، جن میں ”حفیظ میرٹھی ایوارڈ“ (2016 و 2024)، ”بہار اردو اکیڈمی کا نعتیہ انعام“ (2016)، ”فاطمہ شیخ ایوارڈ“ (2021)، اور ”مظہرالدین شیرکوٹی صحافت ایوارڈ“ (2024) شامل ہیں۔
دانشؔ نورپوری درس و تدریس کے شعبے سے وابستہ رہے ہیں اور عبدالسلام درس گاہ اسلامی ہائرسیکنڈری اسکول، پاکبڑہ مرادآباد کے سابق پرنسپل رہ چکے ہیں۔
وہ جماعت اسلامی ہند، ادارۂ ادب اسلامی، آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین اور دیگر سماجی و تعلیمی اداروں سے بھی فعال طور پر وابستہ رہے ہیں۔
فی الحال راشدہ ایجوکیشنل اینڈ سوشل ٹرسٹ (REST)، نورپور کے چیئرمین کی حیثیت سے خدمات انجام دے رہے ہیں۔

موضوعات

Recitation

بولیے