Font by Mehr Nastaliq Web

aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair

jis ke hote hue hote the zamāne mere

رد کریں ڈاؤن لوڈ شعر
Farooque Muztar's Photo'

فاروق مضطر

1954 | راجوری, انڈیا

فاروق مضطر کا تعارف

تخلص : 'مضطر'

اصلی نام : محمد فاروق

پیدائش : 14 Apr 1954 | تھمنڈی, جموں و کشمیر

محمد فاروق مضطر کا تعلق راجوری کے تھنہ منڈی تحصیل سے ہے انکی ادبی سرگرمیوں کی عمر فقط دس سال ہے.اا اس دوران انہوں نے معیاری اردو رسالہ "دھنک " رسالہ کی ادارت بھی کی..انکے علاوہ خطہ پیر پنجال میں محمد ایوب شبنم (مؤلف.ادبیات پونچھ ) جن کا تعلق سرنکوٹ سے ہے نے "ستاروں سے آگے " ادبی و سیاسی مجلہ نکالا کرتے تھے..لیکن مضطر صاحب کا دھنک مکمل طور پر معیاری ادبی رسالہ تھا..  فاروق مضطر کی شاعری کی پہلی پرواز بہت ہی اچھی تھی .وہ خطۂ پیر پنجال کے پہلے جدید شاعر ہیں انکی شاعری کسی تحریک سے وابستہ نہیں . البتہ وہ ظفر اقبال ، بانی سے سخت متاثر تھے اور کہیں کہیں انکی تراکیب شکیب جلالی سے بھی ملتی جلتی ہیں . ہماری ریاست میں پرتھپال سنگھ بیتاب فاروق نازکی اور رفیق راز جیسے قد آور شعرا انکے معاصر ہیں. جدید اردو شاعری میں انکے پیشرو اور معاصرشعراء ظفر اقبال، عادل منصوری، بانی، زیب غوری، محمد علوی! کمار پاشی جیسے معتبر اسمائے گرامی ہیں. مضطر کی شاعر میں کئی انواع کے پیکر،بصری سمعی وغیرہ ملتے ہیں . انکی بعض اشعار پڑھ کر ہوا میں رنگ اور خوشبو میں رنگ دکھائی دینے لگتے ہیں.. ان دھندلکوں کے دیکھنے اور محسوس کرنے سے باذوق قاری کو کیف و سرور ملتا ہے.

موضوعات

Recitation

بولیے