Font by Mehr Nastaliq Web

aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair

jis ke hote hue hote the zamāne mere

رد کریں ڈاؤن لوڈ شعر

گلشن مدان کا تعارف

تخلص : 'گلشن'

پیدائش :ہریانہ

گُلشن مدان شاعر، افسانہ نگار، ناول نگار، مترجم، نغمہ نگار اور فلمی مصنف کی حیثیت سے جاتے ہیں۔ ان کی پیدائش کیتھل، ہریانہ میں ہوئی۔ گریجویشن کے بعد انہوں نے اسٹیٹ بینک آف انڈیا میں بطور افسر خدمات انجام دیں اور وہیں سے سبکدوش ہوئے۔

گُلشن مدان نے غزل، افسانہ، ناول، دوہا، طنز و مزاح، بچوں کے ادب اور ترجمے کے میدان میں قابلِ ذکر کام کیا ہے۔ ان کی دو درجن کے قریب کتابیں شائع ہو چکی ہیں جن میں شعری مجموعوں کے علاوہ افسانوی اور تحقیقی نوعیت کی تصانیف بھی شامل ہیں۔ انہوں نے فلم 'راشی فل' کی تیاری و ہدایت کاری کے ساتھ اس کی کہانی، مکالمے اور گیت بھی تحریر کیے، جب کہ متعدد فلموں اور موسیقی البمز کے لیے گیت نگاری کی ہے۔

ان کی ادبی خدمات کے اعتراف میں ہریانہ ساہتیہ اکادمی سمیت مختلف اداروں نے انہیں متعدد اعزازات سے نوازا ہے۔ 2019 میں انہیں باوقار 'بابو بالمکند گپت سمان' سے سرفراز کیا گیا۔ ان کی تخلیقات ملک کے اہم اخبارات، رسائل اور شعری انتخابوں میں شائع ہوتی رہی ہیں، جبکہ ان کے ادبی کارناموں پر ایم فل اور پی ایچ ڈی سطح کی تحقیق بھی کی جا چکی ہے۔

موضوعات

Recitation

بولیے