Font by Mehr Nastaliq Web

aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair

jis ke hote hue hote the zamāne mere

رد کریں ڈاؤن لوڈ شعر
Iftikhar Aazmi's Photo'

افتخار اعظمی

1935 - 1977

افتخار اعظمی کا تعارف

اصلی نام : سید افتخار حسین

پیدائش :اعظم گڑہ, اتر پردیش

وفات : 12 Mar 1977

سید افتخارحسین افتخار اعظمی کا شمار معروف ترقی پسند شعرا میں ہوتا ہے لیکن انہوں نے ترقی پسند نظریاتی جبر کو اپنی شاعری اور تخلیقی تجربے پر حاوی نہیں ہونے دیا ۔

افتخار اعظمی کی پیدائش ۱۹۳۵میں املی پور اعظم گڑھ میں ہوئی ۔ ان کا خاندان مذہبی روایات ونظریات کا حامل تھا ، ان کے والد مولانا سید عبدالحمید ممبئی کی ایک مسجد میں پیش امام تھے لیکن وہ ان کی شخصیت پر اس ماحول کا اثر نہیں پڑا ، وہ اپنی زندگی اور شاعری میں مارکسی نظریے کو جیتے رہے ۔ افتخار اعظمی نے ابتدا میں کیفی اعظمی سے اصلاح لی جو ان کی ہم وطن ہونے کے ساتھ ساتھ ان کے قریبی دوست بھی تھے ۔ ان کا شعری مجموعہ ’’ کن ‘‘ کے نام سے شائع ہوا ۔ دوسرا مجموعہ ’’ ان کہی ‘‘ کے نام سے ترتیب دیا لیکن ۱۲ مارچ ۱۹۷۷ کو وہ اس دنیا سے کوچ کر گئے اور یہ مجموعہ ان کی زندگی میں شائع نہ ہوسکا ۔ 

موضوعات

Recitation

Jashn-e-Rekhta | 8-9-10 December 2023 - Major Dhyan Chand National Stadium, Near India Gate - New Delhi

GET YOUR PASS
بولیے