تخلص : 'عمران'
پیدائش : 05 Jul 1977 | کراچی, سندھ
عمران جاویدؔ 5 جولائی 1977ء کو کراچی، پاکستان میں پیدا ہوئے۔ 2001ء تا 2002ء کے دوران شاعری کا آغاز کیا اور غزل و نظم دونوں اصناف میں طبع آزمائی کرتے ہیں۔ اردو شاعری کی تخلیق کے ساتھ ادبی و تنقیدی گفتگو میں بھی دلچسپی رکھتے ہیں۔ فی الحال راولپنڈی، پاکستان میں مقیم ہیں۔ ان کا کوئی شعری مجموعہ تاحال شائع نہیں ہوا۔